Advertisement
Advertisement
Advertisement

حالیہ بارشیں گندم کیلئے مفید ہیں مگر پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے، فخر امام

Now Reading:

حالیہ بارشیں گندم کیلئے مفید ہیں مگر پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے، فخر امام

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ حالیہ بارشیں گندم کیلئے مفید ہیں مگر پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

سید فخر امام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ پنجاب میں کھاد کا بحران موجود ہے، بہت سے شہروں میں کسانوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں، کھاد وافر مقدار میں موجود ہے۔

  انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوئے، حالیہ بارشیں گندم کیلئے مفید ہیں مگر پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔

وفاقی وزیر نے سانحہ مری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری بہت افسوسناک ہے اس کی تحقیقات ہو رہی ہیں، وزیر اعظم نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنی گاڑیاں مری میں داخل ہوگئیں تھی اتنی نہیں ہونی چاہیے تھی، مری میں برف کا طوفان تھا اموات اللہ کی طرف سے ہوئیں، ہمارے اداروں میں شاید اتنی کوآرڈینیشن نہیں اس لیے ایسے حادثات ہوجاتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کھاد اسمگلر پکڑے گئے ہیں، گزشتہ سال ہماری بیشتر فصلوں میں ریکارڈ پیداوار ہوئی، کسانوں کو مشکلات ہیں ابھی جلد دور ہوجائیں گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر