Advertisement
Advertisement
Advertisement

اوپو کی رینو سیریز میں ایک اور شاندار فون کا اضافہ

Now Reading:

اوپو کی رینو سیریز میں ایک اور شاندار فون کا اضافہ
اوپو کی رینو سیریز میں ایک اور شاندار فون کا اضافہ

اوپو موبائل نے کچھ عرصے قبل رینو 7 سیریز لانچ کی تھی، حال ہی میں کمپنی نے رینو 6 کے نام سے نیا ماڈل متعارف کرایا تھا۔

رینو 6 سیریز کو ہی جاری رکھتے ہوئے اوپو نے دو دن پہلے ہی رینو 6 لائٹ کے نام سے ایک فون کو لانچ کیا ہے۔ رینو 6 لائٹ کی اسپیسیفیکنشز اور  لُک اوپو کی ماضی میں متعارف کرائی گئی ایف سیریز کے فلگ شپ فون F19 سے کافی حد تک مشابہہ ہے۔

اوپو رینیو 6 لائٹ میں کیا ہے خاص؟

اوپو کے اس نئے ماڈل میں فل ایچ ڈی ریزولیشن کے ساتھ 6.43 انچ کا پنچ ہول ایملوڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ کوالکوم اسنپ ڈریگن 662 چپ سیٹ کے ساتھ اس فون کو رینبو سلور اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔

Oppo Reno6 Lite official with SD 662, 5,000 mAh battery

Advertisement

اوپو رینیو 6 لائٹ تین کیمروں کے ساتھ مارکیٹ کیا گیا ہے۔ پرائمری کیمرہ 48 میگا پکسلز کا ہے جب کہ جزئیات کے ساتھ عکس بندی کرنے کے لیے دو میگا پکسلز کا ڈیپتھ اور دو میگا پکسلز کا میکرو کیمرا دیا گیا ہے۔

سیلفی کے دلداہ افراد کے لیے فرنٹ اسکرین پر پنچ ہول کے اندر ہی 16 میگا پکسلز کا ایک کیمرہ ہے۔

Oppo Reno6 Lite in black and rainbow silver

رینو 6 لائٹ میں اوپو کے آپریٹنگ سسٹم  Color OS 11.1 کے ساتھ 33 واٹ کی چارجنگ سپورٹ کرنے والی 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اچھا بیک اپ فراہم کرتی ہے۔

اوپو کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اوپو رینیو 6 لائٹ کو ابتدائی طور پر میکسیکو میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے.

میکسیکو میں اوپو رینیو 6 لائٹ کی قیمت 8799 میکسیکن پیسو ( 76 ہزار پاکستانی)  رکھی گئی۔ دوسرے ممالک میں اس فون کی لانچنگ کے برے میں کمنی کی جانب سے کسی قسم کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر