Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسانوں کو سرکاری نرخوں پر یوریا کی فراہمی کیلئے موثر میکنزم بنایا جائے، محمود خان

Now Reading:

کسانوں کو سرکاری نرخوں پر یوریا کی فراہمی کیلئے موثر میکنزم بنایا جائے، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے کسانوں کو سرکاری نرخوں پر یوریا کی فراہمی کیلئے موثر میکنزم بنایا جائے۔

محمود خان کی زیرِ صدارت اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں صوبے بھر میں آٹے اور چینی سمیت 17 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کی تازہ صورتحال، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ کے اقدامات اور دیگر متعلقہ اُمور پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ دیگر صوبوں کی نسبت خیبر پختونخوا میں بیشتر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں نسبتاً کم ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جن میں چینی، دال مسور، ٹماٹر، دال ماش اور دیگر شامل ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے جن میں آٹا، بیف، مٹن، گھی، انڈے اور لہسن شامل ہیں، صوبے میں اگلے پیداواری سیزن تک کے لئے گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، فلور ملوں کو روزانہ کی بنیاد پر 7 ہزار میٹرک ٹن سرکاری گندم ریلیز کی جا رہی ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی، ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی اور سرکاری نرخ سے زائد پر اشیائے خورد و نوش کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں سرکاری نرخنامے پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنائیں، صوبے کے کسانوں کو سرکاری نرخوں پر یوریا کی فراہمی کیلئے موثر میکنزم بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر