Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ایک چیلنج ہے، وہاب ریاض

Now Reading:

کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ایک چیلنج ہے، وہاب ریاض
وہاب ریاض

وہاب ریاض

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ملک کے لیے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران پی ایس ایل 7 کا انعقاد ایک چیلنج ہے، ایونٹ میں ہماری ٹیم پشاور زلمی مضبوط ہے اور بھرپور جدوجہد کریں گے جب کہ سپر لیگ کے مقابلے سخت اور دلچسپ متوقع ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان کا کہنا تھا کہ آخری وقت میں اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کافی چیلنجنگ ہیں، بطور ٹیم ہمارا فوکس صرف جیت پر ہے، ماضی میں فتح کے قریب پہنچ کر ٹرافی نہ جیت سکے، اس سال جیت کے لیے بہت پر امید ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، پاکستان کے لیے مزید تین سال کھیل سکتا ہوں۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں بھی ٹاس کا کردار اہم ہوگا، پچ کے حساب سے ٹیم تشکیل دیں گے، امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی بھی ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے، میں بہت جنونی ہوں، اسی لیے آج بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

Advertisement

وہاب ریاض نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، مکمل ہوٹل بک ہونا اچھا عمل ہے۔ حارث رؤف، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی اچھے بولر ہیں، ان کے لیے نیک خواہشات ہیں مگر میرا کسی نوجوان بولرسے نہیں بلکہ خود سے مقابلہ ہے، بائیو سیکور ببل کا ماحول پچھلے سال کی نسبت بہتر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر