
لاہور دھماکا
انار گلی بازار میں ہونے والے دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کی نشاندہی ہوگئی اور سہولت کاروں کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور دھماکے میں جائے وقوعہ کی ریکی کرنے والے دونوں مبینہ دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی اور دونوں کے حلیے کا بھی تفتیشی اداروں کو پتا چل گیا ہے۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے ٹریس کیا گیا۔
لاہور کے انار گلی بازار میں دھماکا کرنے والے دہشت گردوں کے آنے اور جانے کا روٹ بھی مل گیا ، جائے وقوعہ پر 2 سہولت کار اور ایک دہشتگرد پہنچے تھے ، سہولت کار سرکلر روڈ اور دہشت گرد پان گلی سے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ دھماکے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں، عثمان بزدار
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ سہولت کار بم کا پارسل لانے والے دہشت گرد سے فون پر رابطے میں تھے ، تینوں نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی جب کہ دو نے سوئیٹر اور ایک نے جیکٹ پہنی ہوئی تھی۔
تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں مبینہ سہولت کاروں نے بم لانے والے دہشت گرد سے ملاقات بھی کی ، دہشت گرد نے بیگ نجی بینک کے سامنے رکھا اور سرکلر روڈ کی طرف فرار ہو گیا جس کے بعد سہولت کار بھی وہاں سے فوراً نکل گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں دھماکے سے 3افراد جاں بحق، 20 زخمی
بول نیوز کو انار کلی پان منڈی میں بلاسٹ کرنے والے مبینہ دہشت گردوں کی تصویریں حاصل کر لیں ، تصویروں میں مبینہ سہولت کار دہشت گردوں کا حلیہ واضح نظر آ رہا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب کو گزشتہ ماہ دسمبر میں بم دھماکوں سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور دسمبر میں ہی خفیہ اداروں کی جانب سے دو مرتبہ آگاہ کیا گیا تاہم دھماکوں سے متعلق اطلاعات موصول ہونے کے باوجود کچھ نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ نیو انار کلی دھماکا، وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا
خیال رہے لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان نے بھی لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News