Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں دھماکے سے 3افراد جاں بحق، 20 زخمی

Now Reading:

لاہور کے علاقے نیو انارکلی میں دھماکے سے 3افراد جاں بحق، 20 زخمی
لاہور دھماکا

لاہور دھماکا

لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

لاہور کے علاقے نیو انار کلی بازار کی پان منڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے 6 موٹر سائیکلیں اور اردگرد کی دکانیں تباہ جب کہ گاڑیوں میں بھی آگ گئی۔

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طبی عملے نے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 20  زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جب کہ پولیس کی خصوصی ٹیمیں شواہد اکٹھا کررہی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے ایسا لگتا ہے کہ دھماکے میں موٹرسائیکل استعمال کی گئی ہے۔

دھماکا امن و امان سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انارکلی میں دھماکے کی شدید مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، یہ واقعہ امن و امان کی فضاء کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کارروائی ہے، دھماکے کے ذمہ داروں کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

نیو انار کلی دھماکے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے لاہور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی جائے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ دھماکے کے ذمےداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس کے علاوہ عمران خان نے پنجاب حکومت سے واقع کی رپورٹ طلب بھی کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں، شیخ رشید

دھماکے میں بھاری مواد استعمال کیا گیا، کمشنر لاہور

نیو انارکلی دھماکہ پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ دھماکے میں بھاری مواد استعمال کیا گیا۔ کمشنر لاہور کے مطابق دھماکے میں28 افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 5زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ  اگلے ایک سے2 گھنٹے میں تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور لاہور پولیس اور فرانزک ٹیمیں دھماکےکا تعین کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی الرٹس میں کسی جگہ کی نشاندہی نہیں ہوتی۔

Advertisement

دیگر شہروں میں بھی دہشتگردی کے خدشات

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں ،  انارکلی دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، پنجاب حکومت سے انارکلی دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا ، زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں ، دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاہور کی طرح کراچی ، اسلام آباد اور پشاور میں بھی دہشتگردی کے خدشات ہیں ، دہشتگرد ناکام ہونگے ، تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے۔

Advertisement

سیف سٹی کا کیمرہ خراب نکلا

لاہور دھماکے سے متعلق تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ بلاسٹ کی جگہ لگا سیف سٹی کا کیمرہ خراب تھا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے نیوانارکلی پان منڈی میں ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہاں موجود سیف سٹی کا کیمرہ خراب تھا۔ کیمرہ نمبر 2035 پان منڈی چوک میں نصب ہے، سیف سٹی اتھارٹی کے علاقے میں موجود دیگر کیمروں کی فوٹیج سے تفتیش میں مدد لی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر