Advertisement
Advertisement
Advertisement

’بچہ لوگ گیم شو‘ کیا ہے اور اس میں کس طرح حصہ لیا جاسکتا ہے؟

Now Reading:

’بچہ لوگ گیم شو‘ کیا ہے اور اس میں کس طرح حصہ لیا جاسکتا ہے؟
بچہ لوگ گیم شو

بچہ لوگ گیم شو

پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ بول انٹرٹینمنٹ پر بچوں کے لیے پاکستانی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی میزبانی کریں گے۔

پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘  کا شمار اپنے منفرد پروگرامز کی وجہ سے صارفین کے پسندیدہ چینلز میں ہوتا ہے جس نے پاکستان کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کی میزبانی میں بچوں کیلیے ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ لانے کا اعلان کردیا۔

بول انٹرٹینمنٹ کو اس سے پہلے بھی پاکستان کے مقبول ترین گیم شوز اور دیگر پروگرامز چلانے کا اعزاز حاصل رہا ہے جس میں ’خوش رہو پاکستان‘ ’گیم شو ایسے چلے گا‘ اور ’بول ہاؤس‘ وغیر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھٰیں؛ احمد علی بٹ بول کے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا دھماکہ کرنے والے ہیں ؟

Advertisement

اس بار بھی بول انٹرٹینمنٹ صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک منفرد پروگرام لے کر آرہا ہے جس میں بچوں کو شرکت کرنے کا موقع ملے گا اور یہ پروگرام بہت جلد آن ایئر ہونے والا ہے۔

بول نیٹ ورک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کے ٹیزر بھی جاری کیے ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپی اور تجسس عروج پر پہنچ گیا ہے اور وہ بے صبری سے اس پروگرام کا انتظار کررہے ہیں۔

بول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کے پرومو میں صرف بچوں کو کھیلتے اور اچھلتے کودتے ہوئے دکھایا گیا ہے تاہم پروگرام کس نوعیت کا ہوگا اور اس میں کس قسم کے گیمز شامل ہوں گے ۔ ان سب سوالات کے جوابات کے لیے ناظرین کو ابھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔

ایک اور پرومو میں بھی پروگرام کے میزبان اداکار احمد علی بٹ کو کچھ سوچتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور پھر وہ کہتے ہیں ’’اپنی گھڑیاں سیٹ کردیں، کیوں کہ میں بہت جلد آرہا ہوں ، بچوں کیساتھ ، تاہم اس ٹیزر سے بھی صارفین کو ان کے سوالات کے جواب نہیں مل سکے اور وہ شدت سے پروگرام کے آغاز کا انتظار کررہے ہیں۔

Advertisement

اس حوالے سے بول انٹرٹینمنٹ کے چاہنے والوں کو آئندہ کچھ روز میں ساری تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا کہ پروگرام کس نوعیت کا ہوگا اور اس میں کون کون سے گیمز شامل ہوں گے جب کہ پروگرام میں عوام کو کس طرح شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔

ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے نواسے اداکار احمد علی بٹ ریو کے تعاون سے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں بچوں کے ساتھ شرارتیں اور خوب موج مستی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر