Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردانگی ثابت کرنے کا خوفناک طریقہ، زہریلے ترین کیڑے سے کہاں کٹوایا جاتا ہے؟

Now Reading:

مردانگی ثابت کرنے کا خوفناک طریقہ، زہریلے ترین کیڑے سے کہاں کٹوایا جاتا ہے؟

ہماری دنیا مختلف اقوام کا مسکن ہے، اور ان قوموں کی رنگا رنگ ثقافت و روایات ہی ہمیں ایک دوسرے سے منفرد بناتی ہیں۔

لیکن جہاں کچھ روایات کسی قوم کا ایک خوبصورت چہرہ پیش کرتی ہیں، وہیں اُن میں کچھ رسمیں ایسی بھی ہیں جن کے بارے میں سوچ کر ہی روح کانپ جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی عجیب و غریب رسم کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

براعظم افریقہ کے ایمازون جنگلات میں ایک قبیلہ ایسا بھی مقیم ہے جس میں نوجوانوں کو اپنی مردانگی ثابت کرنے کے لیے زہرلی چیونٹیوں سے خود کو کٹوانا پڑتا ہے۔

An Amazon Boy Needs To Pass Through These Painful Rituals To Prove His  Adulthood

Advertisement

ساتیرے ماوے نامی اس قبیلے کے لوگوں کی عجیب و غریب رسومات ہیں، جو برسوں سے چلے آرہی ہیں اور وہ آج بھی اس پر عمل پیرا ہیں۔

ان میں سے ایک رسم نوجوانوں کے مرد بننے کی علامت ہے۔

یہ طے کرنے کے لیے کہ آیا نوجوان مرد بن چکے ہیں یا نہیں، انہیں ایک سخت امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔

نوجوانوں کو اپنی مردانگی ثابت کرنے کے لیے ایک دو نہیں بلکہ سیکڑوں دنیا کی سب سے زہریلی چیونٹیوں (Bullet Ant) سے مسلسل چند منٹ تک خود کو کٹوانا پڑتا ہے۔

Satere-Mawe Tribe (@BulletAnts_Mawe) / Twitter

مرد کو درد نہیں ہوتا یا درد نہیں تو کچھ نہیں جیسی باتوں کو ماننے والے اس قبیلے کے مردوں کو چیونٹیوں سے خود کو کٹواتے ہوئے ایک مخصوص رقص بھی کرنا پڑتا ہے۔

Advertisement

اس رسم کے لیے 12  سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو جنگل سے خود یہ چیونٹیاں جمع کرنی پڑتی ہیں۔ اس کے بعد انہیں خود سے لکڑی کے دستانے بنانے ہوتے ہیں جس میں وہ تمام چینٹیاں ڈالی جاتی ہیں۔

The World's Strangest Social Rituals | Rituals, Sense of life, World

 اس کے بعد وہ 10 منٹ کے ڈانس کے دوران کم از کم 20 بار اپنے دونوں ہاتھوں پر یہ دستانے پہنتے ہیں۔

واضح رہے کہ بُلٹ چیونٹی کے کاٹنے کا درد شہد کی مکھی کے کاٹنے سے 30 گنا زیادہ ہوتا ہے اور اس میں زہر بھی بہت زیادہ ہوتا ہے۔

اس رسم کے ذریعے نوجوانوں کو مرد قرار دیا جاتا ہے اور انہیں بتایا جاتا ہے کہ اس دنیا میں درد کے بغیر کچھ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر