
بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کا ایک حالیہ متنازع بیان ان کی مشکلات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
اپنی نئی ویب سیریز کی پروموشن کے سلسلے میں بھوپال پہنچی شویتا تیواری اپنے بیان کو لے کر پھنس گئی ہیں۔
شویتا تیواری نے ایونٹ کے دوران کہا کہ، میرے زیر جامہ ملبوسات کا سائز بھگوان لے رہا ہے۔
اگرچہ شویتا تیواری نے یہ بات مزاحیہ انداز میں کہی تھی لیکن اب شویتا تیواری اس بیان کو لے کر تنازعے کا شکار ہوگئی ہیں۔
ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھوپال پولیس کمشنر سے پورے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نروتم مشرا نے کہا کہ انہوں نے اداکارہ شویتا تیواری کا بیان دیکھا اور سنا ہے، ان کا بیان قابل اعتراض اور قابل مذمت ہے۔ پورے معاملے میں بھوپال کمشنر کو حقائق کی جانچ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ تحقیقات اس پہلو پر ہوگی کہ شویتا تیواری نے ایسا بیان کس بنیاد پر دیا۔ اس کے پیچھے کیا ارادہ تھا؟
وزیر داخلہ نے واضح طور پر کہا کہ 24 گھنٹے کے اندر بھوپال کمشنر حقائق کی جانچ کریں گے اور انہیں رپورٹ دیں گے۔ اس کے بعد شویتا تیواری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دراصل، اپنے گلیمرس انداز کے لیے جانی جانے والی شویتا تیواری اب فیشن کی ایک ویب سیریز میں نئے انداز میں نظر آنے والی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وہ اس سیریز میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
سیریز کی شوٹنگ بھوپال اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں کی جانی ہے اور یہ پریس کانفرنس اسی حوالے سے رکھی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News