Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ورلڈکپ: انگلش سائیڈ کینیڈا کو روند کر کوارٹر فائنل میں جا پہنچی

Now Reading:

انڈر 19 ورلڈکپ: انگلش سائیڈ کینیڈا کو روند کر کوارٹر فائنل میں جا پہنچی

انڈر 19 ورلڈکپ میں انگلش سائیڈ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری انڈر 19 ورلڈکپ کہ 11 ویں مقابلےٹاس جیت کر کینیڈین سائیڈ نے حریف کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا۔ جو بعد ازاں انگلینڈ کے حق میں ثابت ہوا۔

انگلش بیٹنگ لائن اپ نے کینیڈین بولنگ اٹیک کو وکٹوں کے لئے ترسا دیا۔ بہترین بلے بازی کی بدولت ٹیم 320رنز کا مجموعہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

کپتان ٹام پریسٹ نے 10 چوکوں کی مدد سے 93 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اوپنر جورج تھامس52، ولیم لکسٹن41 اور مڈل آرڈر بلے باز جورج بیل57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کے دوران کینیڈین بولرز وکٹ کے حصول کے لئے سرگرداں رہے۔ کیرو شرما نے 10اوورز میں 51رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شیل پٹیل، پرم ویر کھرود 1،1 وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Advertisement

 دوسری جانب کینیڈین بیٹنگ لائن اپ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی پوری ٹیم 214 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

 گرونک جوہل سنگھ 44رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہےجبکہ انوپ چیمہ 38 اور ایتھن گبسن 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان میہر پٹیل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مرد میدان ٹٓام پریسٹ قرار پائے۔

کرکٹ حلقوں نے انگلش فیوچر اسٹارز کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر