Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘سیاست کا 12 واں کھلاڑی حلوے کی پلیٹ کیلئے پوری دیگ انڈیلنے کی خواہش رکھتا ہے’

Now Reading:

‘سیاست کا 12 واں کھلاڑی حلوے کی پلیٹ کیلئے پوری دیگ انڈیلنے کی خواہش رکھتا ہے’

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا پی ڈی ایم اجلاس پر ردعمل میں کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ایک مردہ گھوڑا ہے، جس میں ہر ایک یا دو ماہ بعد جان ڈالنے کی ناکام کوشش کی جاتی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہے اس لیے مہینے بعد بیٹھک لگائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی ماڈلنگ شو اور کیٹ واک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پی ڈی ایم جب سے بنی ہے آج تک کسی ایک نکتے پر اتفاق رائے قائم نہیں کرسکی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے پارلیمنٹ سے استعفے دینے والے فیصلے سے یوٹرن کیوں لیا گیا؟

فرخ حبیب نے طنزیہ کہا کہ پاکستانی سیاست کا 12 واں کھلاڑی اپنے حلوے کی پلیٹ کے لیے پوری دیگ انڈیلنے کی خواہش رکھتا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ 2018 سے ان لوگوں کی خواہشات ہر روز دم توڑتی نظر آتیں ہیں، جمہوری عمل کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ 23 مارچ کو مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ اور دوست ممالک کے وفود کی شرکت دشمن کو کھٹکتی ہے، پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ دشمن کے ایجنڈے کو کون کس طرح آگے بڑھا رہا ہے۔

ان کا مزدی کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین شفاف انتخابات کی ضامن ثابت ہوگی، وزیراعظم عمران خان نے جن کو پیغام دینا تھا وہ دیدیا ہے، سمجھداروں کے لیے اتنا ہی کافی ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ فاٹا سمیت تمام ضم شدہ اضلاع میں تعمیر و ترقی کے جال بچھائے جارہے ہیں، جے یو آئی کو جو فارن فنڈنگ ملی اس کا جواب بھی فضل الرحمان کو دینا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر