Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاریخ بدل رہی ہے کراچی تبدیل ہورہا ہے ، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

تاریخ بدل رہی ہے کراچی تبدیل ہورہا ہے ، حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تاریخ بدل رہی ہے کراچی تبدیل ہورہا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شاہراہِ فیصل پر احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو اس کا حق کے لانے کے لئے مارچ کیا جا رہا ہے۔جو شہر سب سے زیادہ ریونیو دیتا ہے اسے بے اختیار کر رکھا ہے، مجھے بتاؤ دو کروڑ سے زائد آبادی کا دنیا میں کونسا شہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی والوں نے جنہیں  ووٹ ڈالا تھا انہوں نے کراچی کا سودا کیا، سترہ روز سے دھرنے میں بچے شریک ہے، ان کا کیا مستقبل ہے؟ شہر کراچی دنیا کا تیسرا بڑا شہر ہے لیکن کراچی میں نہ ٹرانسپورٹ ہے اور نہ صحت کا نظام ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاجی مارچ میں شریک تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، آج احتجاجی مارچ نے سندھ حکومت کو پیغام دے دیا کہ کالا قانون نا منظور ۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ بدل رہی ہے کراچی تبدیل ہورہا ہے ، شہرکے ساڑھے تین کروڑ شہری اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ شہر پر وڈیرے قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ٹینکر مافیا نے شہرکے لوگوں کو پانی مہنگا کردیا، شہریوں کو پانی کے لیے ترسایا جارہا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ میں شہر کراچی کی عوام کو دعوت دیتا ہوں کہ جماعت اسلامی کا ساتھ دے، جماعت اسلامی کراچی کے حق کی تحریک جاری رکھے گی۔

حافظ نعیم الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے سوال کرتا ہوں کہ اگر بین الاقوامی میڈیا ان سے سوال کرے کہ شہر کراچی کی حکومت کو کیا اختیار حاصل ہے تو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جواب نہیں دے سکیں گے

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں بجلی اور پانی کا نظام شہری حکومت کے ماتحت نہیں ہے، کیماڑی،نیو کراچی سرجانی،وسطی کے مختلف علاقوں میں مارچ ہوگا جبکہ اب شہر بھر میں مارچ کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر