احمد علی بٹ، بچوں کیلیے پاکستان کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی میزبانی کریں گے
پاکستان کے نامور اداکار احمد علی بٹ بول انٹرٹینمنٹ پر بچوں کے لیے پاکستانی تاریخ کا پہلا اور سب سے بڑا پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی میزبانی کریں گے۔
پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ کا شمار اپنے منفرد پروگرامز کی وجہ سے صارفین کے پسندیدہ چینلز میں ہوتا ہے جس نے پاکستان کے نامور اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کی میزبانی میں بچوں کیلیے ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ لانے کا اعلان کردیا۔
اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔
ویسے تو احمد علی بٹ کا شمار ملک کے نامور مزاحیہ اداکاروں کی فہرست میں ہوتا ہے لیکن وہ سنجیدہ کردار بھی بخوبی نبھاتے ہیں جب کہ وہ ’ جوانی پھر نہیں آنی‘ اور ’جوانی پھر نہی آنی ٹو‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
ملکہ ترنم میڈیم نور جہاں کے نواسے اداکار احمد علی بٹ نے کورونا لاک ڈاؤن میں اپنے وزن میں 25 کلو تک کمی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا اور ان کی تصاویر پر صارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس بھی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ ریو کے تعاون سے ’بچہ لوگ گیم شو‘ لانے کیلیے تیار
احمد علی بٹ ریو کے تعاون سے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہونے والے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ میں کیا کرنے والے ہیں اور پروگرام میں کن بچوں کو شرکت کا موقع ملے گا اور وہ پروگرام کے دوران کون کون سے گیم کھیلیں گے یا پھر انہیں کن انعامات سے نوازا جائے گا ، ان سب کے لیے آپ کو بس کچھ دن اور انتظار کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News