Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور مسلسل تنزلی کا شکار ہو چکا ہے، زکر اللہ مجاہد

Now Reading:

لاہور مسلسل تنزلی کا شکار ہو چکا ہے، زکر اللہ مجاہد

امیر جماعت اسلامی لاہور زکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر لاہور مسلسل تنزلی کا شکار ہو چکا ہے۔

زکر اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی فضاء آلودگی میں اول نمبر پر ہے، لاہور گندگی میں اول نمبر پر ہے، شہر لاہور میں گندگی کی صورت ابتر ہو چکی ہے، فضائی آلودگی کو کس نے بہتر کرنا ہے کوئی نہیں جانتا، شہر لاہور مسلسل تنزلی کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا 70 فیصد پانی پینے کے قابل نہیں ہے، پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی مکس ہو رہا ہے، واسا کا اربوں روپے کا بجٹ ہے مگر وہ لاہور کو صاف پینے کا پانی نہیں دے رہا، لاہور میں ٹرانسپورٹ کرائم اور منشیات میں عوام گھر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو لاہور کی کوئی فکر نہیں ہے، سابقہ حکومتوں نے بھی 2 سے 3 بڑے پروجیکٹ بنا کر عوام کو لالی پاپ دیا، شہر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہری سخت پریشان ہے۔

زکر اللہ مجاہد  نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، آٹا جو پہلے 30 روپے تھا اب 89 روپے فی کلو ہو چکا ہے، شہر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، ایک پوشش علاقہ ہے اور دوسرا اصل لاہور ہے، پوش علاقوں میں ہر طرح کی سہولت موجود ہے مگر لاہور کے اصل باسی ہر طرح کی سہولت سے محروم ہیں، دو لاہور اکٹھے نہیں چل سکتے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں گورننس کا ایشو ہے، حکومت کا ہر چیز کا پتا ہے اپنے مال پانی کا پتا ہے تو کیا عوامی مسائل سے آگاہ نہیں؟ ایک ایم این اے 10 سے 20 کروڑ لگا کر بنتا ہے یہ عوام کے لیے الیکشن نہیں کرتے ہیں، ہم احتجاج اور اداروں کا گھیراؤ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا مسئلہ کرپشن بچانے کے لیے پی ڈی ایم بھی بنا لیتے ہیں، ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ کرپشن بچانے کے لیے ہاتھ ملا رکھا ہے، لندن کے فلیٹ اور اربوں روپے کہاں سے آئے یہ نہیں بتا رہے ہیں، ہم حکمرانوں کو عوام کے سامنے ایکسپوز کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی لاہور زکر اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ جاگ میرے لاہور سے جو تحریک جاری ہے، جماعت اسلامی کی خواتین شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کریں گی، 17 جنوری تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا، مظاہرے میں خواتین اور بچے شامل ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمر ایوب نے پراپرٹی لیکس پر اہم سوال اٹھا دیا
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بُری خبر
پاکستان کا فتح دوم گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
وفاقی حکومت کا تعلیمی شعبے کو ہموار کرنے کے لیے ایک اہم اقدام
پراپرٹی خریدنا جرم نہیں،البتہ چھپانا جرم ہے، بیرسٹر گوہر
آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے نقصانات کی تازہ رپورٹ مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر