Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران، چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

Now Reading:

ایران، چین اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

ایران، چین اور روس نے آج سے مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل مصطفیٰ تاجلدینی کے مطابق ان میرین سکیورٹی بیلٹ 2020ء بحری فوجی مشقوں میں ایرانی مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب شریک ہیں اور یہ سترہ ہزار مربع کلومیٹر کے علاقے میں جاری ہیں۔

ان تین ممالک نے بحرہند اور بحیرہ عمان میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز 2019ء میں کیا تھا۔ اِن مشقوں کا مقصد سکیورٹی اور خطے میں اس کی اساس کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو وسعت دینا ہے تاکہ عالمی امن، بحری سکیورٹی اور مشترکہ مستقبل کے حامل ایک میرین کمیونٹی کا قیام تشکیل دیا جاسکے۔

ایرانی ریئر ایڈمرل مصطفیٰ تاجلدینی کا کہنا تھا کہ ان مشقوں کا آغاز جمعے کو علی الصبح ہوا ہے جن میں مختلف ٹیکٹیکل مشقیں انجام دی جا رہی ہیں۔ مشقوں میں جلتی کشتی کو ریسکیو کرنا، ہائی جیکڈ کشتی کو آزاد کرانا اور رات میں فضائی اہداف کا نشانہ بنانا شامل ہے۔

Advertisement

گزشتہ برس جون میں اقتدار سنبھالنے والے سخت گیر نظریات کے حامل صدر ابراہیم رئیسی چین اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں۔

ستمبر میں تہران نے شنگھائی تعاون تنظیم میں بھی شمولیت اختیار کرلی تھی۔ شنگھائی تعاون تنظیم وسطی ایشیائی ریاستوں کی ایک سکیورٹی تنظیم ہے جس کی قیادت روس اور چین کرتے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبدالہیان گزشتہ ہفتے ہی چین کا دورہ کرکے واپس آئے ہیں جبکہ جمعرات کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے دارالحکومت ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ایران اس وقت عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی کے مذاکرات میں بھی مصروف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف کینیڈین حکومت ڈٹ گئی
مودی کے ہندوستان میں خواتین عدم تحفظ کا شکار
پیوٹن نے مسلسل پانچویں بار روسی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
افغانستان سے منشیات کی اسمگلنگ پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ
حماس نے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا 
امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر