Advertisement
Advertisement
Advertisement

فٹ بال کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپانسر شپ کس کلب کو ملے گی ؟

Now Reading:

فٹ بال کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپانسر شپ کس کلب کو ملے گی ؟

کھیلوں کی دنیا میں شہنشاہ کھیل فٹ بال ہے ، جس میں پیسے کی فراوانی انتہائی غیر معمولی ہے، یہ کھیل نہ صرف کلب بلکہ کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم کے لئے بھی معقول آمدنی کا ذریعہ بنتا ہے۔

ملکوں کی فٹ بال فیڈریشنز کے پاس اتنا سرمایہ نہیں ہوتا جتنا سرمایہ ایک فٹ بال کلب کے پاس ہوتا ہے، بعض فٹ بال کلبز تو کھلاڑیوں پر دولت کے انبار نچھاور کرنے کے باوجود امیر ترین کلبز میں شمار ہوتے ہیں۔

ان کلبز کی آمدنی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ تیسری دنیا کے کئی ممالک کی مجموعی جی ڈی پی بھی ان کلبز کی آمدنی کے آگے کوئی معنیٰ نہیں رکھتی۔

اسپین سے تعلق رکھنے والا فٹ بال کلب بارسلونا گزشتہ کچھ عرصے سے شدید مالیاتی بحران کا شکار رہا جس کی وجہ سے کلب کو بعض ناقابل تصور فیصلے کرنے پڑے۔

Advertisement

مشہور فٹ بالر لائنل میسی کی رخصتی کے بعد کھلاڑیوں کی خریدوفروخت میں بھی بارسلونا فٹ بال کلب کا ہاتھ تنگ ہی نظر آیا۔

بارسلونا کلب کے بورڈ ممبران نے اس امید کے ساتھ صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا کہ بہت جلد ان کی تجوری بھی دولت سے بھر جائیں گی۔ اس کے لئے انہوں نے کھلاڑیوں سے کفالتی معاہدے بھی کئے۔

بارسلونا کلب کے مرکزی اسپانسر ’راکوٹین‘ سے معاہدے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے لیکن اچھے دنوں نے بارسلونا کلب کے دروازے پر ابھی سے دستک دینا شروع کر دی ہے۔

آج سے صرف تین دن قبل بارسلونا فٹ بال کلب کو فٹ بال کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپانسر شپ کی پیشکش ہوئی ہے ، جو کہ 80 ملین پاؤنڈز کی خطیر رقم پر مشتمل ہے۔

بارسلونا کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں ایک بڑی اسپانسر شپ کی پیشکش ہوئی ہے ، لیکن انتظامیہ نے ابھی تک کمپنی کے نام سے آگاہ نہیں کیا۔

Advertisement

مالی مشکلات سے نبرد آزما کے لئے یہ پیشکش کسی طاقتور انجکشن سے کم نہیں ہے ، بارسلونا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی وہ اس پیشکش کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈیل فائنل ہوتے ہی میڈیا کو بتا دیا جائے گا۔

اگر یہ اسپانسر شپ بارسلونا لینے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو یہ فٹ بال کی تاریخ کی سب سے بڑی اسپانسر شپ ڈیل ہو گی۔

بارسلونا اس ڈیل کے بعد اپنے کلب کے لئے بہترین کھلاڑیوں کو خرید سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
پاکستان اور افغانستان کا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میچ بغیر گول کے برابر
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر