Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔

سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزراء نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں صوبائی وزراء نے محکموں میں اصلاحات کے جاری پروگرامز پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، محکموں میں اصلاحات کرکے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں، پنجاب کے بے مثال ترقیاتی پروگرام کے تحت ہر ضلع میں ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے سابقہ کلچر کو ختم کیا ہے، سابق دور میں ترقیاتی فنڈز کو ذاتی پسند و ناپسند کے تحت خرچ کیا گیا، نئے پاکستان میں پائی پائی امانت سمجھ کر دیانت کے ساتھ عوام پر خر چ کررہے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مخالفین ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں، ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، قوم کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین اور مکمل اعتماد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر