Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوان اپنی صلاحیتوں سے فری لانسنگ کر کے پیسہ کمائیں گے، امین الحق

Now Reading:

نوجوان اپنی صلاحیتوں سے فری لانسنگ کر کے پیسہ کمائیں گے، امین الحق

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق نے کہا ہے کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے فری لانسنگ کر کے پیسہ کمائیں گے۔

امین الحق نے اگنائیٹ کی جانب سے منعقد معائدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی ساتویں نیشنل انکیوبیشن سینٹر کا ایم او یو سائن ہوا ہے، اس سینٹر کو جلد عمل میں لایا جائے گا، ہماری خواہش تھی کے حیدرآباد میں ایسے سینٹر ہونا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سینٹر سے تمام اضلاع کے نوجوان آئیں گے، اس معاہدے میں ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا ہے، فری لانسنگ میں انویسٹمینٹ بڑھتی جا رہی ہے، اس کے فروغ کے بعد نوجوانوں کو نوکری کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے فری لانسنگ کر کے پیسہ کمائیں گے، فری لانسنگ کی فیلڈ بہت وسیع ہوتی جا رہی ہے، 2019 میں 75 ملین انویسٹن ہوئی تھی اب 2 سو ملین سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، ہم ایسے منصوبے کے ذریعے خواتین کو بھی بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو 30 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد تک لے جانا چاہتے ہیں، پوری دنیا میں ٹیکنالوجی تبدیل ہوتی جا رہی ہے، آرٹیفیشل انٹیلجنس، تہری ڈی پرنٹنگ، سائبر سیکیورٹی میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں، ہم اپنے آئی ٹی کے نوجوانوں کی تعداد ان فیلڈز میں بڑھانا چاہتے ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ ان تمام چیزوں کے لیئے ضروری ہے کے ڈجیٹل دنیا کی طرف جانا چاہیئے، وزیر اعظم صاحب بھی کہتے ہیں کہ نوجوانوں کو ڈجیٹل دنیا کی طرف لایا جائے، ہمارا مقصد اپنے نوجوانوں کو ڈجیٹل دنیا سے منسلک کرنا ہے، ہمارے نوجوان جتنا ڈجیٹل دنیا سے کنیکٹ ہوں گے تو ہمارے ملک کو فائدہ ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 10 کروڑ سے زائد لوگ براڈ بینڈ حاصل کر چکے ہیں، موبائل مینوفیکچر پالیسی پاس کروانے کے بعد موبائل مینوفیکچرنگ پر کام شروع ہوچکا ہے، نوجوانوں کے پاس موبائیل ہوں گے تو نوجوان ای بزنس کی طرف جاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو بھی ڈجیٹل کرنے جا رہے ہیں،  اب پارلیمنٹ میمبرز بھی ٹیبلیٹ کے ذریعے کارروائی کریں گے، ہم نے پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایپ سارے اداروں کے لئے یکساں کوڈ کے ذریعے کام کرے گی، ہر مہینے وزارت آئی ٹی فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق میٹنگ کرتے ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی بل عوام کے حق میں نہیں ہے، اس بل کے خلاف ہم نے اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے، بجائے صوبے میں پاورز نچلی سطح پر منتقل کرنے کے اوپر سینٹر میں رکھے جا رہے ہیں، ہم اس بل کے خلاف اس سڑکوں پر عوام کے ساتھ آ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ، نوجوان ہمارے اپنے ہیں ہمیں اپنے لوگوں کو آگے لے کر جانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر