Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے، عطاءاللہ تارڑ

Now Reading:

شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے، عطاءاللہ تارڑ
عطاء تارڑ

عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے ، کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیب جن الزامات کی تحقیقات تین سال سے کر رہا ہے، انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوا ، اگرچالان تبدیل کروانا کامیابی کے مترادف ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ چالان تبدیل کر کے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کیس میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا ، قوم کی کئی سو ارب روپے بچانے والے شہباز شریف کو اس ملک کی اعلیٰ عدلیہ پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔

عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مالم جبہ سے ہیلی کاپٹر اور آٹا چینی سے فارن فنڈنگ تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں ، بی آر ٹی پشاور میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے عمران نیازی آج فارن فنڈنگ کی رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے غریب مریضوں کی ادویات تک پر ڈاکہ ڈالا ، جلد بے روزگار ہونے والے شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر