Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون کو اغوا اور ہراساں کرنے کے کیس میں نامزد بھارتی اداکار بڑی مشکل کا شکار ہو گئے

Now Reading:

خاتون کو اغوا اور ہراساں کرنے کے کیس میں نامزد بھارتی اداکار بڑی مشکل کا شکار ہو گئے

بھارتی اداکار کا خاتون کو اغوا اور ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی کرائم برانچ نے اتوار کے روز فلم ڈائریکٹر بالاچندر کمار کے اعتراف اور آڈیوز سامنے آنے کے بعد مقامی انڈسٹری ملیالم کے اداکار دلیپ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق اداکار نے 2017 میں اپنے خلاف دائر خاتون کے اغوا اور جنسی ہراسانی کے مقدمے کی تفتیش کرنے والے پولیس افسر کو قتل کرنے کی منصوبہ سازی کی۔

حال ہی میں فلم ڈائریکٹر نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ دلیپ نے ہراساں کرنے کے واقعے کی ویڈیو دیکھی اور مرکزی ملزم سنیل کمار (جو فلم انڈسٹری میں ڈرائیور کے طور پر کام کرتے ہیں) قریبی مراسم بنائے۔

اس کے علاوہ دلیپ کے کچھ آڈیو کلپ بھی سامنے آئے، جن میں سے ایک میں وہ کسی کو انتظار کا مشورہ دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ ’پانچوں تفتیشی افسران جلد نقصان پہنچنے والا ہے‘۔

Advertisement

ایک اور آڈیو میں اداکار نے مبینہ طور پر کہا کہ ’اگر ان تفتیشی افسران کو کوئی ٹرک والا ٹکر مار دے تو وہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا انتظام کردیں گے‘۔

اس کیس کے حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ابتدائی تفتیش کی جائے گی جس کی روشنی میں دلیپ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم  دلیپ نے اس معاملے پر کہا کہ وہ ساری باتوں کا جواب عدالت میں دیں گ

واضح رہے کہ اداکار دلیپ کے خلاف ہراسانی اور اغوا کا مقدمہ کوچی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر