Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل کا زہر خورانی پر بند کیے جانے والے بھارتی پلانٹ کو کھولنے کا اعلان

Now Reading:

ایپل کا زہر خورانی پر بند کیے جانے والے بھارتی پلانٹ کو کھولنے کا اعلان
ایپل کا زہر خورانی پر بند کیے جانے والے بھارتی پلانٹ کو کھولنے کا اعلان

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر بھارت میں ایپل کی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹری کو 12 جنوری سے دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل نے گزشتہ سال 18 دسمبر کو زہر خورانی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے مظاہرے کے بعد فوکس کون کو ’ پروبیشن ‘ پر ڈال دیا تھا۔

17 ہزار ملازمین کے ساتھ بھارت میں قائم کمپنی فوکس کون کا یہ پلانٹ بھارتی مارکیٹ کے لیے آئی فون اور ایپل کے دیگر آلات تیار کرتی ہے۔

بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ایپل کے اس پلانٹ میں زہریلا کھانے کی وجہ سے 250 خواتین کارکنان کی حالت غیر ہوگئی تھی جب کہ 159 خواتین کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

اس واقعے کے خلاف فوکس کون کی جانب سے لیبر قوانین کی خلاف ورزی اور کارکنان کے رہائشی علاقے میں سہولتیں فراہم نہ کرنے پر شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد چنائی میں واقع اس فیکٹری کو بند کردیا گیا تھا۔

Advertisement

ایپل نے پلانٹ کو پروبیشن پر رکھتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے فوکس کون میں مزدوروں کو میسر سہولتوں کے بارے میں جانچ شروع کردی ہے اور ابتدائی تحقیقات سے کینٹین اور رہائشی حصے میں موجود ماحول اور سروسز ہمارے متعین کردی معیار کے مطابق نہیں ہے اور ہم اس میں بہتری کے لیے جامع اقدامات کررہے ہیں۔

فوکس کون کے ترجمان نے زہر خوارانی کے واقعات پر ملازمین سے معافی مانگتے ہوئے ملازمین کو فراہم کی گئی رہائش گاہ پر خدمات اور دیگر سہولیات میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یاد رہے کہ 2010 کو شین زین میں فوکس کون کے صنعتی پارک میں ہونے والی خودکشیوں کے بعد ایپل کو طویل عرصے سے چین میں اپنی شراکت دار فیکٹریوں میں مزدوروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے خراب سلوک کی بنا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر