
وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے 30 جنوری کو متحدہ عرب امارات کے خلاف حوثیوں کی جانب سے میزائل حملے کی حالیہ کوشش کی شدید مذمت کی۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح پر باقاعدہ اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے بروقت اور مؤثر فضائی دفاعی ردعمل کی تعریف کی اور کہا کہ ردعمل سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔
عمران خان نے متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔
وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات میں حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے علاقائی امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News