Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے ماحول دوست مائیکرو چپ تیار

Now Reading:

کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے ماحول دوست مائیکرو چپ تیار
کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے ماحول دوست مائیکرو چپ تیار

بٹ کوائن کو دنیا کی سب سے مہنگی اور تغیر پذیر کرنسی  سمجھا جاتا ہے،  جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کرنسی کسی حکومتی سرپرستی اور ریاستی قوانین کی قید سے آزاد ہے۔

کرپٹو کرنسی کی مائننگ کو کاربن کے اخراج اور توانائی کے بہت زیادہ اخراج کی وجہ سے دنیا کےبیش تر ممالک میں پابندیوں کا سامنا ہے۔

تاہم کمپیوٹرز کے لیے سیمی کنڈکٹرز بنا نے والی کمپنی انٹیل نے دنیا کا پہلا بلاک چین پروسیسر بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

انٹیل کےسینئر نائب صدر راجا کودری نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس میں کرپٹو کرنسی کے تناظر میں دنیا کی پہلی چپ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بلاک چین ایکسیلیٹر کے نام سے بنائی گئی اس چپ کو 20 فروری سے کیلیفورنیا میں شروع ہونے والی انٹر نیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکؔٹس کانفرنس( آئی ایس ایس سی سی ) میں  پیش کیا جائے گا۔

Advertisement

اس انرجی ایفیشیئنٹ چپ کو ماحول دوست چپ کا نام بھی دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں اس چپ کو’ہائی لائٹڈ چپ ریلیزیز‘ زمرے میں پیش کیا جائے گا۔

اس بابت راجا کودری کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی طور پر بٹ کوائن کی ایپلی کیشن اسپیسفک انٹیگریٹڈ  سرکٹ(ASIC) کی مائننگ کے لیے تیار کی گئی اور توانائی کی غیر معمولی بچت کرتی ہے۔اس کا سرکٹ دیگر پروسیسرز اور جی پی یو کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے توانائی کی بچت کرتا ہے۔

انٹیل کی جانب سے اس چپ کی قیمت کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
صارفین کیلئے بڑی خبر؛ کیا واٹس ایپ جلد ایپل واچ پر دستیاب ہوگا؟
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر