Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی پیس اٹیک کی تراش خراش کے حوالے سے شان ٹیٹ پرجوش

Now Reading:

پاکستانی پیس اٹیک کی تراش خراش کے حوالے سے شان ٹیٹ پرجوش

سابق آسٹریلوی پیسر شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں بلا شبہ میرے لیے یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے منسلک ہونے پر بہت خوش ہوں بلا شبہ میرے لیے یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کرکٹ کی دنیا کا ایک بہت بڑا ملک ہے جس کے پاس شاندار فاسٹ بولرز ہیں۔ ان میں شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف ، نسیم شاہ  حسن علی، محمد عباس سر فہرست ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف ابھی چند نام ہیں ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیےمیں کافی پرجوش ہوں جو مجھے موقع ملا ہے اس کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔

قبل ازیں، گذشتہ روز آسٹریلیا کی جانب سے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں پیٹ کمنز کی قیادت میں تمام بڑے نام موجود ہیں۔

یاد رہے، پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے بعد یہ اب تک کی سب سے بڑی اور مضبوط ٹیم ہے جو دورہ پاکستان کے لیے تیارہے۔

Advertisement

واضح رہے، پاکستان میں بین الاقوامی کی واپسی 2015 میں زمبابوے کی ٹیم کی آمد کے ساتھ شروع ہوئی تھی۔ سری لنکا اور جنوبی افریقہ دو ایسی ٹیمیں تھیں جنھوں نے سنہ 2019 میں پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز کھیلیں۔

آخری بار آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کا دورہ 1998 میں مارک ٹیلر کی قیادت میں کیا تھا۔ یہ وہی دورہ ہے جس کے پشاور ٹیسٹ میں مارک ٹیلر نے پہلی اننگز میں 334 ناٹ آؤٹ اور دوسری اننگز میں 92 رنز کی اننگز کھیلی تھیں۔

اس دورے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کے سبب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کبھی پاکستان نہیں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
آسٹریلوی بیٹر نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ بدل دی، 141 گیندوں پر ٹرپل سنچری بنا ڈالی
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کل آسٹریلیا سے ٹکرائے گی، تیاریاں مکمل
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر