
انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 96 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
بھارتی ٹیم کی کامیابی میں کپتان یش دھول اور شیخ رشید کی شاندار بیٹنگ نے نمایاں کردار ادا کیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 290 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ کھڑا کر دیا۔
بھارتی اننگ کا آغاز اچھا نہیں تھا ابتدائی 13 ویں اوور تک صرف 37 رنز ہی بنے، 37 پر ہیمورسنگھ کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان یش دھول اور شیخ رشید نے ٹیم کی ذمہ داری اپنے کاندھوں پر اٹھائی۔
بھارتی ٹیم کے دونوں بیٹرز نے 3 وکٹ کی شراکت میں 204 رنز جوڑے، یش دھول نے 110 گیندوں پر 110 رنز بنائے جبکہ شیخ رشید نے 108 گیندوں پر 94 رنز کی بہترین اننگ کھیلی۔
آخری اوور میں بھارتی وکٹ کیپر دنیش بانا نے 4 گیندوں پر 20 رنز بنا کر بھارت کا مجھموعی اسکور 290 رنز تک پہنچا دیا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا ، 3 رن پر اوپنر ٹیگ آؤٹ ہو کر پویلین واپس لوٹ گئے، ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد رن بنانے کی رفتار بہتر ہونے کے بجائے مزید کم ہو گئی۔
آسٹریلوی اوپنر کیمپ بیل 30 ، کورے ملر 38 اور لچھیاں شاہ کی 51 رن کی اننگ کی بدولت آسٹریلیا 194 رنز تک ہی پہنچ پایا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارت ریکارڈ 10 ویں بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News