Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شواہد کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو گرفتاری سے بچ گئے

Now Reading:

شواہد کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو گرفتاری سے بچ گئے

امریکی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس معروف فٹ بالر کے خلاف گرفتاری کے تمام شواہد موجود ہیں ، لیکن ایک اعلیٰ عہدیدار کی وجہ سے کاروائی سے روکا گیا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو پر کیتھرین میورگا نامی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لاس ویگاس کی پولیس نے بھی کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کی ہے ۔

لاس ویگاس کی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ رونالڈو کی گرفتاری کے لئے ہمارے پاس تمام درکار شواہد موجود ہیں لیکن ایک اعلیٰ عہدیدار نے گرفتاری سے منع کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے مگر امریکی ریاست نیواڈا کے کلارک کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی اسٹیو وولفسن نے مقدمے کی پیروی سے انکار کر دیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب متاثرہ خاتون کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو کی گرفتاری میں اسٹیو وولفسن حائل ہیں ، حالانکہ ان کی گرفتاری کے لئے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک اس کیس کے حوالے سے معروف فٹ بالر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے، چیئرمین پی سی بی
اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز ہاکی کی سپورٹ میں بول پڑے
جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا 
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
قومی ہاکی ٹیم فائنل میں جاپان کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر