وزیراعظم عمران خان چین کے چار روزہ دورے پرروانہ ہوگئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ وفد میں وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت فیاض ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مشیرِ قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی چین پاکستان اقتصادی راہداری خالد منصور شامل ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم عمران خان چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، چینی صدر دو سال بعد کسی عالمی رہنما سے ملاقات کریں گے اور وہ وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کا جذبہ خیرسگالی پہنچانا ہے’
وزیراعظم کی چین کے مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، اس دورہ کے بعد چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹ پاکستان منتقل ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے علاوہ چین کے بڑے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔
وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی اور اس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا جذبہ خیرسگالی پہنچانا ہے، 20 دیگر ممالک کے سربراہان بھی اس وقت چین میں موجود ہیں۔
وزیراعظم کا یہ دورہ ہمالیہ سے اونچے اور بحیرہ عرب سے گہرے پاک چین تعلقات کی وسعت میں مزید اضافہ کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News