Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ایک نااہل وزیراعظم کو اپنی نکمی کابینہ کی تعریف کرتے پہلے بار دیکھا ہے’

Now Reading:

‘ایک نااہل وزیراعظم کو اپنی نکمی کابینہ کی تعریف کرتے پہلے بار دیکھا ہے’

پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ  ایک نااہل وزیراعظم کو اپنی نکمی کابینہ کی تعریف کرتے پہلے بار دیکھا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ وزیراعظم آج بدترین کارکردگی پر اپنے وزرا میں تعریفی سرٹیفیکٹیس تقسیم کریں گے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ایک نا اہل وزیر اعظم کو اپنی نکمی کابینہ کی تعریف کرتے پہلے بار دیکھا ہے، وزیراعظم اپنے منہ میاں مٹھو بننے کی بجائے عوام میں نکلیں تو اپنی اصل تعریف معلوم ہو۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بہترین وزرا کی شاندار کارکردگی یہ ہے کہ عوام سستی  چینی اور آٹے  کے حصول کے لئے رُل گئے، وزیراعظم اپنے وزیروں کو شاندار کارکردگی پر نہیں شاندار کرپشن پر تعریفی سرٹیفیکیٹس دیں۔

پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ اعظم سواتی، علیم خان، عامر کیانی اور سمیع اللہ چوہدری کو عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے پر وزیراعظم تعریفی سرٹیفیکیٹس دیں جبکہ ظفر مرزا ، ندیم بابر، فردوس عاشق اعوان، اجمل وزیر اور خسرو بختیار کو باکمال نا لائقی اور بے مثال کرپشن پر تعریفی اسناد دیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد اضافہ اُونٹ کے منہ میں زیرہ ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے سابقہ دورِ حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر