Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کو تھیٹر میں خود اپنی فلم کے ٹکٹ کیوں بیچنے پڑے؟

Now Reading:

شاہ رخ خان کو تھیٹر میں خود اپنی فلم کے ٹکٹ کیوں بیچنے پڑے؟

شاہ رخ خان کا شمار بالی ووڈ کے سپر اسٹارز میں ہوتا ہے، لیکن  ایک وقت ایسا بھی تھا جب اُنہوں نے ممبئی کے ایک تھیٹر میں اپنی ہی فلم کے ٹکٹ فروخت کیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیونکہ شاہ رُخ اپنے مداحوں کو اکثر نئے تجربات کر کے حیران کرنا پسند کرتے ہیں اس لئے سال 1994 میں اپنی فلم ‘کبھی ہاں کبھی نہ’ کے افتتاحی دنوں میں شاہ رخ خان نے اس ہی عادت کو اپناتے ہوئے ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا تھا۔

 انہوں نے اپنی فلم کی پروموشن کے لئے ایڈوانس ٹکٹ بکنگ ونڈو پر بیٹھ کر ٹکٹوں پر آٹوگراف دیتے ہوئے ٹکٹ فروخت کیے تھے۔

یہ فلم ان کی ابتدائی ریلیز میں سے ایک تھی جو آگے چل کر بہت مقبول بھی ہوئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم میکرز نے مبینہ طور پر عامر خان اور جوہی چاولہ کو ‘کبھی ہاں کبھی نہ’ کے لیے مرکزی جوڑی کے طور پر شامل کیا تھا اور شاہ رخ خان کو فلم میں دوسرا مرکزی کردار ادا کرنا تھا۔

Advertisement

لیکن عامر خان کچھ وجوہات کی بنا پر فلم سے باہر ہوگئے تھے جبکہ جوہی نے بھی اپنے شیڈول کا حوالہ دیتے ہوئے فلم چھوڑ دی تھی۔

جس کے بعد یہ فلم شاہ رُخ خان کو ملی اور ان کی بہترین اداکاری نے اس فلم کو کامیاب بھی کروایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر