Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’عمران  خان کا اللہ پر بھروسہ ہے اور کسی چور سے ڈیل نہیں کرے گا‘‘

Now Reading:

’’عمران  خان کا اللہ پر بھروسہ ہے اور کسی چور سے ڈیل نہیں کرے گا‘‘
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل  نے کہا ہے کہ عمران  خان کا اللہ پر بھروسہ ہے اور کسی چور سے ڈیل نہیں کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز گل نے لکھا کہ عمران خان ملک کی دولت لوٹنے والوں کو کسی صورت NRO نہیں دے گا۔

Advertisement

شہباز گل نے وزیراعظم کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ عمران  خان کا اللہ پر بھروسہ ہے اور کسی چور سے ڈیل نہیں کرے گا۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کیس ختم ہوگیا تو ٹوئٹ کردیں ، جھوٹ جتنے مرضی بول لیں،وہ جھوٹ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو جھوٹ بول کر ہر بار گمراہ کیا جاتا ہے، 15 سے 16 لوگوں کے اکاؤنٹس میں 16ارب ڈلوایا گیا ، باربار جھوٹ بولا جارہا ہے تاکہ سچ لگے۔

شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے آج میڈیا کے سامنے پھر جھوٹ بولا ، مریم اورنگزیب شہبازشریف کی ضمانت کا ثبوت پیش کریں ، مریم اورنگزیب نے کہا شہبازشریف کو برطانوی عدالت سے ضمانت ملی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ تحقیقات سلمان شہباز کیس پر ہورہی تھیں ، آپ 36 بار ناکام ہوچکے ہیں،37 ویں بار بھی ہونگے ، قطری کون تھے انہوں نے آپکو اپارٹمنٹ کیوں دیئے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ امید ہے کسی دن آپ عوام سے سچ بولیں گے، جب ٹولے نے سچ بولا اس دن سرکاری تعطیل کا اعلان کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر