Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر انعام و اکرام کی بارش

Now Reading:

انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر انعام و اکرام کی بارش

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز میں انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم اور سپورٹنگ اسٹاف پر اپنی تجوری کے منہ کھول دیئے۔

بھارتی ٹیم نے ہفتہ کو ریکارڈ 5 ویں مرتبہ انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتا اور ٹیم نے فائنل میچ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہندوستان نے اپنا پہلا ٹائٹل 2000 میں محمد کیف کی کپتانی میں جیتا تھا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹائٹل جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کے لئے لاکھوں روپے فی کس انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹیم نے ہفتے کی رات کھیلے گئے فائنل میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پانچویں مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Advertisement

میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 189 رنز بنائے ، جواب بھارتی کرکٹ ٹیم مطلوبہ ہدف 47.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 2000 ، 2008 ، 2012 ، 2018  اور 2022 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا ہے۔

Advertisement

فائنل میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کی ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لئے فی 40 لاکھ روپے اضافی انعامی بونس کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ سپورٹنگ اسٹاف کو بھی انعامات دیئے جائیں گے۔

بھارت کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ اور سابق کھلاڑی وی ایس لکشمن بھی ٹیم کے ہمراہ ویسٹ انڈیز میں موجود تھے انہیں بھی نقد رقم کا انعام دیا جائے گا۔

بھارت کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے بھی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم ، سپورٹنگ اسٹاف اور سلیکٹرز کی تعریف کی اور انہیں مبارکباد دی ، انہوں نے کہا کہ انعام ایک چھوٹی سا نذرانہ ہے۔

بی سی سی آٗئی کے سربراہ سارو گنگولی نے کہا انڈر 19 کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرنا ایک چھوٹی سی علامت ہے ، ان کی کاوشیں بہت زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر 19 ٹیم اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو کر ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی، گرین شرٹس نے ایونٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر