
صوبہ پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کالج کی چھت گرنے سے 6 طلبا زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مقامی کالج کی چھت گرنے سے کالج میں پڑھنے والے 6 طلبا زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے البتہ کالج میں ایک ہزار سے زائد طلبا تعلیم حاصل کررہے تھے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل بھی پشاور میں ارباب روڈ انقلاب کالونی تہکال کے قریب کچے مکان کی چھت گری تھی، چھت گرنے سے ملبے تلے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان گلستان چوک کے قریب ایک زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرگئی، 4 افراد زخمی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News