Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا کا یوکرائن پر ممکنہ روسی جارحیت کے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ

Now Reading:

امریکا کا یوکرائن پر ممکنہ روسی جارحیت کے ثبوت حاصل کرنے کا دعویٰ

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کا بہانہ تلاش کرنے کے لیے جو سازش کر رہا ہے، اس کے ثبوت اس نے حاصل کرلیے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس نے یوکرائنی فوج کے ذریعے روسی علاقے میں یا روسی بولنے والوں کے خلاف جعلی حملے کی فلم بنانے کی سازش تیار کی ہے۔

ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ حملے کا جواز فراہم کرنے کے لیے روس جعلی حملے کی ایک گرافک پروپیگنڈہ وڈیو تیار کرے گا جس میں لاشیں، سوگ، قتل و غارت گری اور تباہ شدہ مقامات کے مناظر پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

امریکی حکام نے یوکرائنی حکام اور اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ ایک مشترکہ خفیہ معلومات میں اس مبینہ آپریشن کا انکشاف کیا ہے۔

Advertisement

جان کربی نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی روسیوں کی جانب سے اس قسم کی سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں تاہم انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ روسی حکومت کی اعلیٰ ترین سطح پر اس نوعیت کے اقدامات کی منظوری کم ہی دی جاتی ہے۔

ادھر روس امریکا پر الزام لگاتا آیا ہے کہ وہ نیٹو کی مشرقی یورپ میں توسیع کے لیے خطے میں مزید فوجیوں کو تعینات کرکے کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔

اُدھر نیٹو سیکرٹری جنرل ژینز اسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرائنی سرحدوں پر روسی افواج کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے اتحادی بیلا روس میں روسی فوجیوں کی تعداد 30 ہزار تک بڑھنے کا امکان ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بیلا روس میں تعینات روسی فوج کو جدید لڑاکا طیاروں، کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس 400 دفاعی میزائل نظام کی مدد حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت میں مٹی کے طوفان، بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
غزہ جنگ کے اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کرلی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دئیے
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کے دوران اظہار رائے پر کڑی پابندیاں عائد
روسی صدر نے وزیر دفاع کو برطرف کر دیا
سابق وزیر کو بیوی کے قتل کے جرم میں 24 سال کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر