شہباز گِل
شہباز گِل نے کہا ہے کہ عمران خان کی بدولت ملک سے کرپشن کا عفریت بھاگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل لیگ کرپشن کی بدولت راندہ درگاہ ہوئی۔
شہباز گِل نے کہا کہ مفرور میاں ملک لوٹنے کی وجہ سے عوام کی جانب سے دھتکارے گئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نااہل شریفوں کی سیسی بساط لپیٹی، عوامی لیڈر عمران خان عوام کیلئے نجاد دہندہ بن کر آئے۔
شہباز گِل نے کہا کہ عمران خان کی بدولت ملک سے کرپشن کا عفریت بھاگا، کرپشن کے بے تاج بادشاہ عوام نے سیاست سے بے دخل کئے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے احتساب کا وعدہ کیا طاقتور کے احتساب کے زریعے پورا کیا جبکہ عوام کو سستے گھر اور مفت علاج عمران خان نے مہیا کیا۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے عوامی جلسوں سے خطاب کی خبر پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران مافیا عوام میں جانے کی جرت کرے ، ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کے ہار بنا کر آپ کا انتظار کر رہی ہے، عمران مافیا عوام میں جانے کی جرت کر کے دکھائے عوام انتظار میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران مافیا جلسوں کی نہیں جیل جانے کی تیاری کریں، مریض ، کسان ، تاجر ، مزدور ، طالب علم سڑکوں پہ آپ کی نالائقی ، نااہلی اور لوٹ مار کے ہار لے کر کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ عمران مافیا باہر نکلیں عوام تاریخی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے ہارلے کر آپ کا استقبال کرنے کو تیار ہے، عمران مافیا جلسوں کے لئے نکلیں عوام بجلی بجلی گیس کے بلوں کے ہار آپ کو پہنائے گی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران مافیا جلسوں میں نکلے عوام آٹا چینی چوری اور لوٹ مار کے ہار آپ کے گلے میں ڈالے گی، عمران مافا جلسوں کے لئے نکلیں عوام فارن فنڈنگ کی لوٹ مار کے ہار وں سے آپ کا استقبال کرے گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران مافیا جلسے کے لئے آئیں گے تو عوام اپنی بددعاﺅں سے آپ کا استقبال کرے گی ،عمران مافیا عوام میں جانے کا نہیں بلکہ آپ کے عوام کی جان چھوڑنے کا وقت آگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
