
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دو دہائیوں کے بعد ہونے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے میچز دیکھنے کے لئے میچ ٹکٹ کی قیمت کی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ میچز کے ٹکٹوں کی قیمت انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شائقین کرکٹ کے لئے ٹیسٹ میچ دیکھنے کا سب سے کم مالیت کا ٹکٹ 200 روپے اور وی آئی پی انکلوژر کا ٹکٹ 700 روپے رکھنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔
جبکہ ون ڈے میچز کے لئے کم سے کم 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 2000 روپے تک ٹکٹ کی مالیت رکھی جائے گی۔
ٹکٹوں کی مالیت کے بارے میں یہ سفارشات پی سی بی کے انتظامی امور کے ایک اجلاس میں پیش کی گئیں، جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میچ دیکھنے کے لئے گراؤنڈ لایا جانا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹکٹوں کے ان نرخوں کا حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ چند دنوں میں کریں گے۔
انتظامی امور کے اجلاس میں میچوں کے دوران سو فیصد تماشائیوں کی آمد کو این سی او سی کی ہدایات کے ساتھ مشروط کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News