Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرانسفارمیشن پلان انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا، وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں

Now Reading:

ٹرانسفارمیشن پلان انقلابی منصوبہ ثابت ہوگا، وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں

ایگریکلچرٹرانسفارمیشن پلان ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سےفصلوں کے پیداواری اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔

وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کا کاشتکاروں کو زرعی آلات کی رعائتی قیمت پر فراہمی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان وزیر اعظم عمران خان کا ایک انقلابی منصوبہ ہے۔

 جس کے تحت مشینی زراعت کے فروغ سے فصلوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔ کاشتکاروں کو سبسڈی پرزرعی آلات و مشینری کی فراہمی کا یہ منصوبہ حکومت پنجاب کی کسان دوست پالیسیوں کا عکاس ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  کاشتکاروں کے فی ایکڑ پیداواری اخراجات میں کمی اورمنافع میں اضافہ کے ذریعے دیہی آبادی خوشحال ہوگی اور ملکی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا۔

صوبائی وزیر برائے زراعت کا کہنا تھا کہ مشینی زراعت کے فروغ سے کاشتکارزمین کی تیاری سے فصلوں کی کاشت و برداشت تک کاشتی امور کی بروقت انجام دہی ممکن بناسکتے ہیں۔ زرعی مشینری کے استعمال سے فصلوں کی کاشت کے وقت زرعی مداخل کے بہتر استعمال کے ذریعے توانائی اور وقت کی بچت ہوگی۔

Advertisement

واضح رہے، وزیر اعظم پاکستان کے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت مشینی کاشت کو فروغ دینے اور فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں 3190 کاشتکاروں کو مختلف اقسام کے زرعی آلات فراہم کئے جارہے ہیں اور اس پانچ سالہ منصوبہ کیلئے 8 ارب77کروڑ روپے سے زائد کی خطیررقم مختص کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم پاکستان کے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کے جنوبی پنجاب کے11اضلاع کے کاشتکاروں کو بھی زرعی آلات کی خرید کیلئے 60 فیصد سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اور ایک کاشتکار کو5 لاکھ روپے تک سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر