Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ افسوسناک ہے،گورنر شاہ فرمان

Now Reading:

سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ افسوسناک ہے،گورنر شاہ فرمان
شاہ فرمان

قوم اور تحریک انصاف شعیب شیخ اور بول نیوز کے ساتھ ہے،شاہ فرمان

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ افسوسناک ہے۔

اپنے ایک بیان میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ضلع کرم میں سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

گورنر نے واقعے میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا جبکہ گورنر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات بلندی کی دعا بھی ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نےکہا کہ سرحد پار سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ افسوسناک ہے، سرحد پار سے دہشتگردی کے ایسے واقعات تشویشناک ہیں۔

واضح رہے کہ افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی ، دہشت گردوں نے ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان ہوا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے5سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عجب نور، سپاہی ضیااللہ ، ناہید اقبال، سمیر اللہ اور ساجد علی شہید شامل ہیں۔

 آئی ایس پی ار کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت ایسی سرگرمیوں کو روکنےکیلئے اقدامات کرے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے پر عزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو مضبوط کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر