
اسد عمر
اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان آصف زرداری کوسندھ سے بھگائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ زرداری کے خلاف بات کرنے پرمقدمہ درج کیا جاتا ہے، سندھ میں خوف ختم ہونے کا وقت آچکا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان آصف زرداری کوسندھ سے بھگائیں گے، وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں اہم اعلان کریں گے، بھٹوکے نام پردنیا بھرمیں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی جائیدادیں لندن اورامریکا میں نہیں، عمران خان دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں، عمران خان نے غلامی کی زنجیرہمیشہ کیلئے توڑدی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک سے برابری کی بنیاد پرتعلقات چاہتا ہے، عمران خان نے ڈو مور پرایبسولوٹلی ناٹ کہا، زرداری دورمیں سب سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے،عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے، زرداری دورمیں قتل وغارت ہوئی،ڈرون حملے ہوئے، بھٹوکے نام پرمال بنایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News