Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘آج کوئی بھی ٹیم جیتے فتح پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی ہوگی’

Now Reading:

‘آج کوئی بھی ٹیم جیتے فتح پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی ہوگی’

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ آج کوئی بھی ٹیم جیتے فتح  پرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والے پاکستان کی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےپی ایس ایل کا  فائنل کھیلنے والی ٹیموں ملتان سلطانز اورلاہور قلندرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج میدان  میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کریں گے، شائقین کرکٹ فائنل میں شاندار کھیل سے محظوظ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فائنل میچ کے لئے حکومت نے بہترین انتظامات کئے ہیں،  امید ہے کہ آج اچھا فائنل ہو گا اور شائقین کرکٹ لطف اندوز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا فائنل لاہور قلندر اور ملتان سلطانز کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج کھیلا جائے گا۔

Advertisement

آج رات کو قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ لاہور قلندر کا دھمال دیکھیں گے یا پھر ملطان سلطانز کے راج کے نقارے بجتے دیکھیں گے2017 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ جب لاہور کا تاریخی گراؤنڈ دوبارہ پی ایس ایل کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔

ملتان نے ایونٹ کے واحد کوالیفائر میں لاہور قلندرز کو 28 رنز سے  شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی جبکہ لاہور نے ٹورنامنٹ کے دوسرے ایلیمینٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ رنز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو مرتبہ لیگ مرحلے میں مد مقابل آچکی ہیں، جہاں فتح کی دیوی ایک مرتبہ لاہور اور ایک مرتبہ ملتان پر مہربان ہوچکی ہے۔

دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو اب تک رواں سیزن میں شکست دینے والی واحد ٹیم بھی لاہور قلندرز کی ہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر