غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑتی مہنگائی نے اب لاکھوں کروڑوں کمانے والوں کو بھی رونے دھونے پر مجبور کردیا ہے۔
اب عوام ہی نہیں بلکہ فنکار برادری بھی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکار اب اپنے اپنے انداز میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
اسی بیچ بہتی گنگا میں اداکارہ ثنا فخر نے بھی اپنے ہاتھ دھوئے اور اپنے منفرد انداز میں مہنگائی پر تنقید کی۔
انہوں نے فیس بک پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مہنگائی کے خلاف ایک مزاحیہ ویڈیو پر لِپ سنک کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ہر گزرتے دن نہیں بلکہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعت کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
اشیائے خوردونوش اور ادویات غریب تو کیا امیر کی دسترس سے بھی باہر ہوچکی ہیں۔
ایک طرف جہاں تحریکِ انصاف کے وزرا مہنگائی کو جائز قرار دینے پر تُلے ہوئے ہیں، وہیں وزیراعظم عمرن خان کہتے ہیں کہ مہنگائی نے ان کی بھی نیندیں اڑائی ہوئی ہیں اور وہ رات بھر اس کے بارے میں سوچتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
