
پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے وزیرِ اعظم عمران خان صاحب سےایک گزارش کر دی۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیرِ اعظم پاکستان سے اپنے پرانے وعدے یاد رکھنے کی گزارش کی ہے۔
آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا ہُوا کوئی وعدہ یاد ہے یا نہیں
اللہ سے ڈرئیے اور اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیجئے۔— Khalil Ur Rehman Qamar (@KRQOfficiall) February 19, 2022
خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آپ کو کنٹینر پر کھڑے ہو کر کیا ہُوا کوئی وعدہ یاد ہے یا نہیں۔
اُنہوں نے پر وزیرِ اعظم پاکستان سے گزارش کی کہ اللّٰہ سے ڈریں اور اعتبار کرنے کی اتنی کڑی سزا نہ دیں۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے یہ ٹوئٹ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News