Advertisement
Advertisement
Advertisement

استعفوں اور لانگ مارچ کے بعد اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

استعفوں اور لانگ مارچ کے بعد اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ استعفوں اور لانگ مارچ کے بعد اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن میں لانگ مارچ کرنے کی بھی ہمت نہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عدم اعتماد کا شوشہ صرف چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نمبر گیم میں حکومت کو واضح سبقت حاصل ہے، تمام اپوزیشن اکٹھی بھی ہوجائے تو بھی عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ استعفوں اور لانگ مارچ کے بعد اب اپوزیشن نے عدم اعتماد کا شوشہ چھوڑا ہے لیکن یہ نہ عدم اعتماد لا سکتے ہیں نہ استعفے دے سکتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عدم اعتماد لانا چاہتی تو شوق پورا کر لے، عدم اعتماد کے غبارے سے آئندہ چند روز میں ہوا نکل جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پہلے کی طرح اس بار بھی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، جس اپوزیشن اتحاد پر اس کی اپنی جماعتیں عدم اعتماد کر چکی ہوں انہیں عدم اعتماد کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر