امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان ایک محدود ذہنیت کا مالک ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے پشاور میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کا شکریہ اداکرتا ہوں، توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں شمولیت کرنا عوام کے اعتماد کا ثبوت ہے، عمران خان اور اسکی ٹیم کی کارکردگی پر بحث کرنا وقت کا ضیاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک محدود ذہنیت کا مالک ہے، کس بنیاد پر وزراء کو کاکردگی سرٹیفیکیٹ دے دیئے گئے جبکہ عمران خان کو تو ایوارڈ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے دیدیا ہے۔
مسلم لیگ ن صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ عمران نے جو کرنا تھا وہ کرلیا ہے اب عمران خان کوجیل کے سپرینٹینڈ کے ساتھ تعلقات بنانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھے لوگ بھی اس کے جھوٹ سمجھ چکے ہیں۔ کونسی پالیسی اس حکومت کی کامیاب ہوئی ہے، قوم کو بتایا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی کارکردگی کے سامنے ہیں، ملک کے مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کے ساتھ ہیں۔ چائنا نے بھی اعتراف کرلیا کہ ہمیں شہباز شریف والی سپیڈ چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
