
پاکستان کے ابھرتے ہوئے مایہ ناز بالر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کا راز ان کی ڈائٹ پلان میں ہے ، ایک غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے اپنے ڈائٹ پلان کے بارے میں بتا دیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کا کھانا کھاتے ہیں مگر چاول زیادہ پسند نہیں ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ خود کو فٹ رکھنے کے لئے ہر قسم کا کھانا کھاتے ہیں اور مجھے ہر قسم کا کھانا کھانے میں مزہ آتا ہے۔
پاکستانی بالنگ یونٹ کے اہم حصہ شاہین شاہ آفریدی نے کہا میں ڈائٹ پر زیادہ دھیان نہیں دیتا لیکن ٹریننگ خوب کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری زیادہ تر توجہ خود کو فٹ رکھنے پر ہوتی ہے اس لئے میں اپنی فٹنس کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ مجھے جم میں ایکسرسائز کرنا پسند نہیں ہے میں میدان میں ایکسر سائز پر زیادہ توجہ دیتا ہوں۔
غیر ملکی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک تیز بالر ہوں اس لئے میں اپنی رننگ پر زیادہ فوکس کرتا ہوں ، کیونکہ ایک تیز بالر کے لئے رننگ انتہائی ضروری ہوتی ہے۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے اہم رکن شاہین شاہ آفریدی بائیں ہاتھ سے تیز گیند بازی کرتے ہیں اور گزشتہ دنوں انہیں آئی سی سی کی طرف سے 2021 کا بہترین پلئیرآف دی ائیر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News