
آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے سپر اوور میں سری لنکا کو شکست دی۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش لنگلس 48 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،کپتان ایرن فنچ 25،اسٹوئنس 19 جبکہ بین مک ڈرموٹ نے 18 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے چمیرا اور ڈی سلوا نے 2،2 شکار کیے جبکہ تھوشارا اور تھیکشانہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی ۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے بھی مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے اور میچ ٹائے ہوگیا۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر نسنکا نے شاندار 73 رنز کی اننگ کھیلی،کپتان شناکا نے 34 رنز بنائے جبکہ دنیش چندیمل نے 19 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلی ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ پیٹ کمنس،اسٹوئنس،ریچارڈسن اور ایڈم زمپا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور شروع ہوا،جس میں سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 1 اوور میں 5 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 6 رنز کا ہدف دیا جسے آسٹریلیا نے 3 گیندوں پر پورا کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News