اسد عمر نے شہباز شریف کی کرپشن کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ان سے ایک معصومانہ سوال بھی کر دیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہاکہ خادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ اب ان کے پچیس ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل آئے، اب کیا ارادہ ہے موصوف کا ؟
اسد عمر نے ٹوئٹ میں شہبا ز شریف سے معصومانہ سوال کرتے ہوئے مزید کہاکہ ویسے ان سے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں ؟
Advertisementخادم اعلیٰ کہتے تھے اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دیں گے. اب ان کے پچیس ہزار تنخواہ کے چپڑاسی مقصود کے اکاؤنٹ سے چار ارب روپے نکل آئے. اب کیا ارادہ ہے موصوف کا؟ ویسے پوچھنا ہے یہ چار ارب میں کتنے دھیلے ہوتے ہیں؟ معصومانہ سوال
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 11, 2022
شہباز شریف کا دلچسپ فراڈ، مقصود چپڑاسی کے نام پراکاؤنٹ میں چار ارب روپے
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ شہباز شریف کا مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مقصود شہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اس کی تنخواہ 25 ہزارروپےتھی۔
مقصودشہباز شریف کی مل میں چپراسی تھا اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلااور چارارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2022
فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ مقصود چپڑاسی کے نام پراکاؤنٹ کھلا اور چار ارب روپے اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا۔
انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں۔ مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو کہ ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہوگی۔
انھوں نے مذید لکھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگا، ان تحقیقات میں چودہ ہزاربینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا جس میں حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News