
تعلیمی اداروں
سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔
سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نئے تعلیمی سال کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
اجلاس میں نئے تعلیمی سال 2022-23 کی شروعات، نئے سال میں نویں، گیارویں اور بارویں میں داخلوں کا شیڈیول، امتحانات کا شیڈیول، اسپورٹس اور غیرنصابی سرگرمیوں کے علاوہ ویکیشنز کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔
سندھ میں میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے ہونگے جبکہ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15جون سے ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی کے ماہ کی ہونگی۔
اجلاس میں سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری، سیکریٹری کالجز خالد حیدر شاہ سمیت دیگر اسٹیئرنگ کمیٹی ممبران شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News