Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہزاروں گمنام خوردنی پودوں میں وٹامن کا خزانہ دریافت

Now Reading:

ہزاروں گمنام خوردنی پودوں میں وٹامن کا خزانہ دریافت

اگرآپ سمجھتے ہیں کہ نارنجی، گاجراور ایواکیڈو ہی وٹامن سے بھرپور ہوتے ہیں تو ایک نئی تحقیق نے اس پر مزید روشنی ڈالی ہے۔ اب ہزاروں ایسے پودے سامنے آئے ہیں جو عام ہیں، قابلِ خوراک ہیں اور وٹامن سے مالامال بھی ہیں۔

تاہم ان میں سے ہزاروں پودے جنگلی حالت میں پائے جاتے ہیں جن پر اب امپیریئل کالج لندن کے سائنسدانوں نے تحقیق کی ہے۔ یہاں کے سائنسدانوں نے ایک طویل سروے کے بعد کم ازکم 6400 ایسے نظرانداز کردہ خوردنی پودوں کا ڈیٹا بیس بنایا ہے جن میں سے ایک ہزار تو وٹامن بی کی کئی اقسام کی بھرپور مقدار رکھتے ہیں اور وٹامن بی واقعی دنیا بھر میں قلت رکھتا ہے۔

تفصیل کے مطابق ان میں بی گروپ کے پانچ وٹامن مثلا تھایامائن، ریبوفلیوان، نیاسن، پینٹوتھینک ایسڈ، اور فولیٹ شامل ہیں جنہیں بالترتیب بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو اور بی نائین قرار دیا جاسکتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں ہر دس میں چار فرد ان کی کمی کے شکارہیں اور بالخصوص فولیٹ کی کمی بہت زیادہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان کی تشہیر اور آگہی سے لاکھوں کروڑوں افراد کی زندگی اور صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ان تمام پودوں کی شناخت معلومہ وٹامن کے درخت اور پودے سے جینیاتی مماثلت کے تحت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1044 ایسے پودے بھی سامنے آئے ہیں جو دیگر اقسام کے وٹامن سے مالامال ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اکثر درخت اور پودے ان افریقی خطوں یعنی ایتھیوپیا، برونڈی اور دیگر علاقوں میں عام موجود ہیں جہاں اکثر آبادی بھی انہی وٹامن سے محروم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر