Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زیارت میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کی سپلائی مکمل معطل

Now Reading:

زیارت میں برفباری، سردی کی شدت میں اضافے سے گیس کی سپلائی مکمل معطل

 بلوچستان کی تحصیل و ضلع زیارت  و ملحقہ علاقوں میں ہلکی ہلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دو سے تین انچ کے قریب برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، برفباری کا یہ سلسلہ زیارت کے علاقہ چوتیر، منہ، کواس زندرہ میں بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ضلع میں برفباری سے سردی کی شدت میں  اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث گیس کی سپلائی مکمل معطل ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ  گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور  مری، گلیات میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع  میں مطلع ابرآلود رہے گا تاہم  وزیرستان، کوہاٹ، کرم ، کوہستان، شانگالہ، بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور، نوں اور ڈی آئی خان میں   تیز،گرد آلود ہواؤں  اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ  صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج  موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم  کراچی، سکھر،لا ڑکانہ ،شہید بینظیرآباد،حیدر آباد اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے ڈی اے میں بائیس کروڑ کی کرپشن پکڑی گئی
نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چلڈرین کی وزیر تعلیم سندھ سے ملاقات
عدلیہ ایسے فیصلے نہ کرے جس پر 10سال بعد ندامت ہو، کامران ٹیسوری
کسانوں کے لیے خوشخبری، فرٹیلائزر یوریا کی قیمتوں میں کمی کا امکان
سندھ میں غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف آپریشن
عوام نہیں اٹھےتو مسلسل غلامی کی طرف بڑھتے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر