Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا دورہ روس ، امریکہ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا دورہ روس ، امریکہ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس پر امریکہ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سفارتی ذرائع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے دو اعلیٰ ترین شخصیات جلد واشنگٹن (امریکہ) کا دورہ کریں گی، اعلیٰ شخصیات کے دورہ امریکہ کے لئے 16 فروری کی تاریخ طے کی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی شخصیات دورہ روس کی ضرورت پر امریکی حکام کو اعتماد میں لیں گی ، اہم شخصیات امریکی حکام کو دورہ روس کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دیں گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق عمران خان کے دورہ روس کے لیے 23،24اور 25 فروری کی تاریخوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام پر واضح کیا جائے گا روسی حکام کے ساتھ گیس پائپ لائن اور افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی۔

Advertisement

سفارتی ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ امریکی حکام کو روس کا فلیگ شپ گیس پائپ لائن منصوبہ کی پاکستان کے لیے اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا، امریکی حکام کو بتایا جائے گا کہ مذکورہ منصوبے میں ترمیم کرتے ہوئے اسے بین الحکومتی معاہدے کی شکل دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ روس کے اس گیس پائپ لائن منصوبے سے صوبہ سندھ (کراچی) کو صوبہ پنجاب کے ساتھ ملایا جائے گا، اس منصوبے کی بدولت پاکستان کے ساحلی علاقوں سے درآمد شدہ مائع قدرتی گیس کو پنجاب کے صنعتی علاقوں تک لایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ٹریفک کا نیا بحران، یونیورسٹی روڈ 51 دن کیلیے بند، شہری رُل گئے
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نوازا گیا
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر